Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد منظور

Now Reading:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے قرارداد کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کو، جو موسمیاتی آفات کا سامنا کرتے ہیں، کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے سیلابی پانی کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی طرف توجہ مبذول کرائی، اور پاکستان کو اس آفت سے نمٹنے میں مدد کے لیے بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کیا۔

قرارداد میں پاکستان میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر گہرے رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ قرارداد کے روٹ میپ میں پہلا پہلو سیلاب اپیل کا رسپانس ہے۔

193 رکنی جنرل اسمبلی نے اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں اضافہ کرے، موسمیاتی مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے تعاون کرے۔

خیال رہے کہ اس قرارداد کو دنیا کے تمام خطوں کے بڑے 160 ممالک نے اسپانسر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر