Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آڈیو لیک سے گھبرا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے الیکشن ہوجائے، یوسف رضا گیلانی

Now Reading:

آڈیو لیک سے گھبرا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے الیکشن ہوجائے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ  ہمارا موقف ہے الیکشن وقت پر ہوں لیکن یہ آڈیو لیک سے گھبرا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے الیکشن ہوجائے لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔

ملتان میں تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آڈیو لیک پر تحقیقات ہورہی ہے جو ہو گا سامنے آجائے گا اور ان کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، ان کو کوئی خط ان کو نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوئی  اور اگر تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں کام کرے گے تو کوئی ابہام نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ سے پی ٹی آئی بنائی گئی ہے اور پی ٹی آئی والے خود فارن فنڈنگ سے ہی پارٹی چلا رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکر نے ایم این اے سمیت عمران خان کو خط لکھا کہ آکر اپنے دستخط کی تصدیق کرے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے،ایک طرف اسمبلی جاتے نہیں دوسری طرف الیکشن لڑتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس موقع پر قومی تاجر اتحاد پاکستان نے علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برداری کسی امپورٹڈ امیدوار کو قبول نہیں کرے گی۔

ملک سلطان محمود نے کہا کہ تاجر برداری این اے 157 میں علی موسیٰ گیلانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ تاجروں کا یہ پیغام ہمیں اور بھی مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے بہت سے مسائل ہیں اور جب جب موقع ملا تاجروں کی بیتری کے لیے کام کیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر