
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ایک بدنما داغ ہٹنے کے مترادف ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور عسکری قیادت کی مثبت اور عملی کوششیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اُٹھائے جانے والے بروقت عملی اقدامات سے پاکستانی قوم کو یہ پُرمسرت خبر ملی ہے، اس فیصلے کے بعد نہ صرف پاکستانی معیشت مستحکم ہو گی بلکہ بین الاقوامی معاہدوں میں بھی پیشرف ہو گی۔
وزیراعظم پاکستان نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مشکل ترین حالات میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا پر پورے پاکستان کی جیت قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان کئی عرصے بعد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکل گیا جس کی تصدیق فیٹف نے بھی کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News