Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، معاونین، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز کتنی تنخواہیں و مراعات لیتے ہیں

Now Reading:

وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، معاونین، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز کتنی تنخواہیں و مراعات لیتے ہیں

پاکستان کی وفاقی کابینہ اور پارلیمان میں شامل وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، معاونین ،مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز کتنی تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں ، اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئیں۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی کابینہ کا حجم 75 تک جا پہنچا  ہے، قوم کو سیلاب، بارشوں کی تباہی کا سامنا لیکن وزراء و مشیران  کی بھاری تنخواہیں عوام کے کندھوں پر ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری بطور رکن قومی اسمبلی دو لاکھ روپے سے زائد تنخواہ حاصل کرتا ہے ، پارلیمانی سیکرٹری کو تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی جاتی ہیں،1300سی سی کار بمعہ 360 لیٹر پیٹرول ماہانہ لیتے ہیں ۔پارلیمانی سیکرٹری آفس مینٹیننس الاؤنس 8ہزار روپے ، ٹیلی فون الاؤنس 10 ہزار روپے، پارلیمانی سیکرٹری سترہ گریڈ کا پرائیویٹ سیکرٹری رکھ سکتا ہے ۔ پندرہ گریڈ کا اسٹینو ٹائپسٹ بھی پارلیمانی سیکرٹری کے اسٹاف کا حصہ ہوگا، پارلیمانی سیکرٹری ڈرائیور اور ایک نائب قاصد بھی رکھ سکتے ہیں۔

سالانہ تین لاکھ روپے کا ٹریول الاؤنس ، 12ہزار 700 روپے ماہانہ اعزازیہ،اضافی الاؤنس 5 ہزار ماہانہ،یومیہ الاؤنس 2800 روپے،یومیہ کنوینس الاؤنس 2000 روپے، یومیہ ہاؤسنگ الاؤنس 2   ہزار وپے  اور مفت ریلوے اور ہوائی سفر کی سہولیات پارلیمانی سیکرٹری کو ملتی ہیں۔

وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کی تنخواہیں و مراعات

Advertisement

ہر وفاقی وزیر ماہانہ 2لاکھ روپے  تنخواہ لیتا ہے ، وزیر مملکت کی تنخواہ  ایک لاکھ 80ہزار روپے ، ہر وزیر ایکویپمنٹ الاؤنس پانچ ہزار ماہانہ حاصل کرتا ہے ، وزراء کے ذاتی و خاندان کے سفری اخراجات بھی قوم کی جیب سے  جاتے ہیں ، ہر وزیرکے دو ملازمین کے سفری اخراجات بھی قومی خزانے سے  ادا کیے جاتے ہیں ، اضافی الاؤنس 5 ہزار روپے ماہانہ ،سرکاری کار، وزیر اور اس کے خاندان کے استعمال  کے لیے دستیاب ہوتی ہے ۔

وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کوسرکاری رہائش گاہ  فراہم کی جاتی ہے۔ سرکاری رہائش گاہ نہ ہونے کی صورت میں ایک لاکھ تین ہزار روپے کرایہ حاصل کرسکتے ہیں، 20 ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس بھی وزراء  ومشیران ، معاونین کا حق ہے۔

مفت ٹیلی فون ، اندرون ،بیرون ملک ہوائی سفری سہولت، بیرونی دوروں کے دوران 3 ہزار یومیہ الاؤنس بھی ملتا ہے ،  دوران سفر حادثے  کی  صورت میں جاں بحق ہوں گے تو 3 لاکھ روپے معاوضہ لواحقین کو ملے گا۔

معاونین خصوصی اور خصوصی مشیروں کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا اسٹیٹس دیا جاتا ہے، اس لیے معاونین اور مشیران کی تنخواہ  اور مراعات وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر