پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمع شدہ رقم کا 20 فیصد صوبہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے لیے 7 میڈیکل ٹیمیں آج روانہ ہونگی جبکہ نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد اور صحبت پور میں خیبر پختونخوا حکومت کی لائیوسٹاک ٹیمیں پہلے سے موجود ہیں۔
‘مشکل کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے’
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کی بحالی کے لیے مالی امداد کی فراہمی کل ضلع ڈی آئی خان سے شروع کی جائے گی۔
محمود خان نے مزید کہا کہ مکمل تباہ شدہ مکانات کے لیے 4 جبکہ جزوی نقصان زدہ کو 1.6 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
‘سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کردیئے گئے’
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں البتہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دیئے ہیں۔
دوست ممالک سے امداد کا سلسلہ:
پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی پش نظر دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مختلف ممالک سے 44 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں جبکہ دوسرا نمبر پر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے اور چین سے کل 4 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
اسکے علاوہ ازبکستان سے 01، قطر سے 03، فرانس اور ترکمانستان سے بھی 1 امدادی پرواز جبکہ عالمی ادارہ اطفال یونیسیف سے 2 پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔
اقوام متحدہ ہائی کمشن برائے مہاجرین کی جانب سے اب تک 5 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
