وزیر اعلی پنجاب
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ کو نئی ذمہ داریاں کا نوٹیفکیشن دیا اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے مسرت جمشید چیمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
شکریہ چئیرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا جنہوں نے مجھے نئی ذمہ داریاں سونپی. انشاءاللہ میں ان ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرنے کی کوشش کروں گی pic.twitter.com/SZNsF39D3D
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) October 21, 2022
وزیر اعلی پنجاب نے فلاح عامہ کے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے اربوں کا پیکج دیا جبکہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلے بھی پنجاب کے عوام کی خدمت کی،اب بھی خدمت کر رہے ہیں البتہ مخالفین کے پاس صرف الزامات لگانے کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
