Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت معیشت کی بحالی میں سنجیدہ نہیں، وزیر خزانہ کے پی

Now Reading:

حکومت معیشت کی بحالی میں سنجیدہ نہیں، وزیر خزانہ کے پی

تیمور جھگڑا

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی میں سنجیدہ نہیں۔

خیبرپختونخوا میں مالی بحران کے معاملے پر تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ کسی طور پر دیوالیہ نہیں ہوگا، سرکاری ملازمین کو آج کے دن تنخواہیں مل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کرنسی پر کنٹرول کرنے سے آئی ایم ایف معائدہ پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں، مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمتوں کی کمی پر اسحاق ڈار کے روایے کو غیرذمہ دار قرار دے دیا۔

‘معیشت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے’

سلیم جھگڑا نے کہا کہ معیشت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، حکومت تذبذب کی شکار ہے، جس کے باعث معیشت کا بھی براحال ہے، 26 اگست اور سیلاب کے بعد ہم نے بجٹ کے از سر نو پر کام شروع کیا۔

Advertisement

وزیر خزانہ کے پی کا کہنا ہے کہ بجلی 1 یا 2 روپے یونٹ بنتی ہے اس وجہ سے 4 روپے کا فرق کنزیومر پر پڑتا ہے، حکومت نے قبائلی اضلاع کا بجٹ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، ہم نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جوفارملائز کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران دور میں ایکسپورٹ پہلی بار برآمدات 24ارب سے بڑض کر31 ارب تک پہنچ گئی، ٹیکس کلیکشن 30فیصد اضافہ ہوا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان دور کے21 ماہ میں ہمیں 68ارب روپے ملے، ایک دن میں ہمیں 25ارب روپے ملے جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

‘شہبازشریف حکومت آنے کے بعد کے پی کو کوئی پیسہ نہیں ملا’

سلیم جھگڑا نے کہا کہ شہبازشریف حکومت آنے کے بعد کے پی کو کوئی پیسہ نہیں ملا، کہا گیا ضم اضلاع کے مسائل خود حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قبائلی اضلاع کا بجٹ بڑھایا، ہم نے اپنے بجٹ پر سمجھوتا نہیں کیا، کبھی ایک وزیر خزانہ آجاتا ہے، کبھی دوسرا وزیرخزانہ آتا ہے۔

Advertisement

‘ہمارے پاس ریونیو جمع کرنے کیلئے سندھ، پنجاب جیسے وسائل نہیں’

وزیر خزانہ کے پی نے کہا کہ ایم او یو پر ہم نے خط لکھے تھے، ایم او یو میں لکھا تھا فنانشل ایشو پر وفاق کو خط لکھ سکتے ہیں، ہمارے خط سے آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا۔

انکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ریونیو جمع کرنے کیلئے سندھ، پنجاب جیسے وسائل نہیں، معیشت کی بحالی میں ہم سنجیدہ ہیں، حکومت معیشت کی بحالی میں سنجیدہ نہیں، سندھ، بلوچستان نے بجٹ میں خسارہ چھوڑا۔

سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ سائفر کے معاملے پر ان کے ہر بیان میں تضاد ہے، اب کہا جارہا ہے وزیراعظم ہاؤس سے سائفر غائب ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر