Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیر کا نشان درحقیقت فتح کا نشان ہے، آصف علی زرداری

Now Reading:

تیر کا نشان درحقیقت فتح کا نشان ہے، آصف علی زرداری
آصف علی زرداری

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ آصف علی زرداری کا اہم اعلان

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیر کا نشان درحقیقت فتح کا نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی امیدواروں علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو بالترتیب ملتان اور کراچی سے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نشان تیر درحقیقت جیت کا نشان ہے اور قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ’خانہ بدوش‘ قرار دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ملتان کے عوام نے ضمنی انتخاب میں سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے ۔

Advertisement

انہوں نے تبصرہ کیا کہ میں ملتان اور ملیر، کراچی دونوں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ووٹ دے کر ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔

خیال رہے کہ این اے 157 ملتان کی نشست پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم
گندم بحران سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر