Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمزور طبقات کیلئے آسانیاں پیدا کرنا پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

کمزور طبقات کیلئے آسانیاں پیدا کرنا پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر نا پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پی پی 151 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے قومی وسائل لوٹے، ہم نے وسائل عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے، جن کی کرپشن پر کتابیں لکھی گئیں، نیب ان کے کیسز ختم کررہا ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑے چوروں کے لئے بریت اور چھوٹے چوروں کیلئے جیل، یہ انصاف کا قتل ہے، ہمارا مقابلہ فسطائیت کی سوچ رکھنے والے کرپٹ مافیا سے ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مجرم 50روپے کے اسٹامپ پیپر پر باہر بیٹھا ہے، لندن کے جن محلات سے لا تعلقی ظاہر کررہے تھے انہیں میں رہ رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے ملک پر مسلط مجرموں کے جانے کا وقت آگیا، تاریخی لانگ مارچ کرپٹ ٹولے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی خدمت اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر نا پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے، ملک کے مقبول ترین لیڈر کو مائنس کرنے کی مافیا کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی

اب کا کہنا تھا کہ عوام نے ن لیگ کے ونگ کے طور پر کام کرنے والے الیکشن کمیشن کے بددیانتی پر مبنی فیصلے کو مسترد کردیا، عمران خان کی قیادت میں تاریخی لانگ مارچ سے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے ہرایک کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر