
گرفتار
کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 رکنی ریکارڈ یافتہ نقب زن و ڈکیت گینگ گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کوریئر کمپنی کے نمائندے بن کر خالی گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتے تھے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔
سی آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے دوران تفتیش 27 وارداتوں کا اعتراف کیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،لیپ ٹاپ، ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News