
عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں بلکہ مافیاز ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ ہمیشہ اداروں پر حملہ آور ہوتی رہی ہیں۔
پی پی، ن لیگ ہمیشہ اداروں پر حملہ آور ہوتی رہی ہیں اعظم نظیر کے مستعفی ہونے اور بلاول کی معافی مانگنے سے بہتر مقررین اور نعرے بازی کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوتی، باعث شرمندگی کہ وزیرخارجہ پہلےنعروں پر ہنستے ہیں جب عقل آتی ہےتو پاؤں پکڑلیتےہیں شہدا پرپوری قوم کو نازہے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 25, 2022
‘شہداء پر پوری قوم کو ناز ہے’
انہوں نے کہا کہ اعظم نظیر کے مستعفی ہونے اور بلاول کی معافی مانگنے سے بہتر مقررین اور نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی، وزیرخارجہ پہلے نعروں پر ہنستے ہیں جب عقل آتی ہے تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہداء پر پوری قوم کو ناز ہے۔ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں بلکہ مافیاز ہیں۔
‘حقیقی آزادی کی جدوجہد آخری مرحلے میں جانا لازم ہوچکی ہے’
سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مروانا ہو، صحافیوں کو دبانا ہو کوئی مشکل کام نہیں، قانونی و انصاف کا نظام مفلوج کردیے گئے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ عوام کو روٹی، کپڑا، مکان میں پھنسا کر لوٹ مار جاری ہے، اس لیے اب حقیقی آزادی کی جدوجہد آخری مرحلے میں جانا لازم ہوچکی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
خیال رہے کہ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔ اعظم نذیر نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کردیا ہے۔
مستعفی ہونے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے،ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News