Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری پریس کانفرنسز کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

Now Reading:

ہماری پریس کانفرنسز کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ہماری پریس کانفرنسز کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست اہم موڑ پر آچکی ہے، نومبر کا مہینہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دس ہزار کے مجع سے لاہور سے لانگ مارچ شروع کیا، مریدکے میں کارکنوں کی تعدا ساڑھے تین ہزار رہ گئی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میرے کالج میں تحریک انصاف کے جلسے میں کتنے لوگوں نے شرکت کی سب کے سامنے ہے، یہ عمل شروع ہو چکا ہے عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔

‘آرمی چیف کی تعیناتی آئین میں وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے’

Advertisement

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہم اور عمران خان مل کر آرمی چیف کی تعینانی کریں گے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین میں وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذہن میں کہاں سے آگیا ہے کہ آرمی چیف کی تعینانی سیاسی مشاورت سے کی جاتی ہے، گزشتہ چار مہینوں میں ستتر شہادتیں پاک افواج نے دی ہیں، ہم انکو غیر سیاسی کرتے کرتے سیاست کا حصہ بنا رہے ہیں۔

‘عمران خان کا آرمی چیف کی تعیناتی میں دور دور تک کوئی عمل دخل نہیں’

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان تو اب پارلیمنٹ کا حصہ بھی نہیں، عمران خان کا آرمی چیف کی تعیناتی میں دور دور تک کوئی عمل دخل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا بیانیہ اسٹینلشمنٹ پر ڈال دیا ہے، ان کے پلے کچھ نہیں رہا۔ عیسی خیلوی کے گانا ہے اچھے دن آئیں گے، اچھے دن ایسا نہیں آتے۔

‘کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے’

Advertisement

خواجہ آصف نے کہا کہ کل کنٹینر سے کہا گیا کہ لاہور میں مذاکرات ہورہے ہیں، کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، انکے ساتھی ہم سے اگلے الیکشن کے لئے رابطے کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ہماری پریس کانفرنسز کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا ان بیانات پر بھنگڑے ڈال رہا ہے، ستر سالہ تاریخ  میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر