وزیر اعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے کے جرم میں 2 ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں افراد کو ایک خفیہ ادارے نے گرفتار کیا ہے، ایک گرفتار شخص کا تعلق راولپنڈی کے ایک تعلیمی ادارے سے ہے اور دوسرا شخص وسطی پنجاب کے ایک شہر سے تعلق رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو قومی سلامتی کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے، دونوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران دونوں کے ہینڈلرز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں افراد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعنیات اسٹاف سے رابطے میں تھے، سیکیورٹی پر تعنیات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News