Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور سمیت تمام ائیرپورٹس وفاق کے زیر انتظام ہیں، بیرسٹر سیف

Now Reading:

پشاور سمیت تمام ائیرپورٹس وفاق کے زیر انتظام ہیں، بیرسٹر سیف
بیرسٹرسیف

بیرسٹر سیفنے کہا ہے کہ پشاور سمیت تمام ائیرپورٹس وفاق کے زیر انتظام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھریٹ الرٹ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تھریٹ الرٹس جاری کرانے میں کوئی کردار نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھریٹ الرٹ جاری کرنے سمیت دہشت گردی سے متعلق دیگر معاملات نمٹانا بھی محکمہ انسداد دہشت گردی کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے بیانات کے مطابق انہیں اور ان کے  خاندان کو دھمکیاں مل رہی تھیں جبکہ سی ٹی ڈی کے تھریٹ الرٹ میں بھی یہی بات تھی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کینیا میں قتل نہ ہوتے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت تمام ائیرپورٹس وفاق کے زیر انتظام ہیں جبکہ ائیرپورٹس پر موجود ایف آئی اے، اے این ایف اور اے ایس ایف بھی وفاقی ادارے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور سینیئر صحافیوں کو رابطہ کرنے پر پروٹوکول دیا جاتا ہے، اسی طرح ارشد شریف کو بھی پروٹوکول دیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رانا بدمعاش اور خواجہ کرپشن دونوں ارشد شریف قتل کے سرغنہ ہیں۔

 بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ارشد شریف کی عین تدفین کے وقت پریس کانفرنسز کی گئیں جبکہ پے در پے پریس کانفرنسسز اپنا یہ کالا کرتوت چھپانے کے لئے کی گئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر