 
                                                      قصور؛ تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹ گئی، 17 افراد زخمی
جامشورو انڈس ہائی وے کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس دوران 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو انڈس ہائی وے تھوڑی پھاٹک کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تصادم کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں اور فوت ہونے افراد کی لاشوں کو مانجھند اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ فوتیوں اور زخمیوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے تاہم زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی۔
حادثے سے متعلق زخمی شخص کا کہنا تھا کہ قاضی احمد کے قریب نیشنل ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نےشارٹ کٹ لیا تھا تاہم شارٹ کٹ انڈس ہائی وے جام شورو والا لیا گیا جہاں مانجھند کے قریب حادثہ پیش آیا۔
زخمی نے بتایا کہڈرائیور بھی ایکسپائر ہوچکے ہیں لیکن ڈرائیور گاڑی ٹہیک سے نہیں چلا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 