Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے وزراء اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اے کی معاونت پر شدید ردعمل دیا۔

 پنجاب کابینہ نے آئی جی پنجاب پولیس سے پولیس معاونت پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق رات گئے حکومت پنجاب نے کابینہ ارکان کے فیصلے کی روشنی میں وضاحتی لیٹر لکھ دیا۔

پنجاب کابینہ کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس اس بات کی تحقیق کریں کہ ایف آئی اے نے کیا ایکشن کی اجازت لی، پنجاب پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے گرفتاری اور غیرقانونی کام میں معاونت کی۔

Advertisement

پنجاب کابینہ نے کہا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں کس طرح اس غیر قانونی آپریشن میں بلااجازت استمعال ہوئیں۔ پولیس کا کوئی ماورائے آئین و قانون ایکشن قابل قبول نہیں۔

Advertisement

دوران اجلاس عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کابینہ کی جانب سے آئی جی پنجاب سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ ارکان نے فیصلہ کیا کہ پولیس وفاقی ادارے کے کسی غیر آئینی غیر قانونی ایکشن میں ساتھ نہ دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری اورپولیس کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

عمران خان کی پنجاب کابینہ ارکان کو لانگ مارچ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

Advertisement

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران انہیں لانگ مارچ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

پنجاب کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے تیار رہیں، عوام کو متحرک کرنے کے لیے رابطے تیز کر دیں، آنے والے دن بہت اہم ہیں۔

 عمران خان نے مزید کہا کہ کابینہ میڈیا اور عوام کے محاذ پر کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کرے۔

مزید پڑھیں: لانگ مارچ کب ہوگا کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا، عمران خان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
نیپرا کی جانب سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر