راناثنااللہ
وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضابطہ فوجداری کیس میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کیلئے کوہسار پولیس روانہ
براہ راست دیکھیں: https://t.co/H5UZzClkMr#RanaSanaullah #RanaSanaullahArrest #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/ILv3Q2P0yYAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) October 8, 2022
وارنٹ حاصل کرنے کے بعد رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی باقاعدہ روانہ ہوگئی ہے۔ ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دیکر باقاعدہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں جو کہ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے ہیں ، رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب کی چار رکنی ٹیم پہلے تھانہ کوہسار پہنچی جہاں ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو جواب دیا کہ یہ میرے تھانے کی حدود کا وارنٹ گرفتاری نہیں بنتا، آپ کے پاس جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکرٹریٹ سے متعلق بنتا ہے۔
ایس ایچ او کوہسار کے حدود سے متعلق بیان کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی چار رکنی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ چلی گئی تاہم اینٹی کرپشن ٹیم کی ٹیم نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں رہتے ہیں اور وزرا کالونی تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں آتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
