
پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے چارسدہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چارسدہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت آج ہوئی جس دوران عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل کمیشن کے میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ پشاور میں جلسہ کیس بھی اسی نوعیت کا ہے جس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کو دوسرے کیسز سے منسلک نہ کریں۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان اب وزیراعظم نہیں اب کمپیئن چلا سکتے تھے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے جلسے سے خطاب بھی نہیں کیا تھا اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پبلک آفس ہولڈر ہیں عمران خان نہیں۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کارروائی کی جائے؟جس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میں یہ نہیں کہ رہا مؤقف ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس نہیں بنتا ہے۔
بعدازاں وکیل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک فرد پارٹی نہیں ہوتا اور یہ ایک فرد کا معاملہ ہے جس پر کمیشن ممبر کا کہنا تھا کہ یہاں تو مجموعی طور پر معاملہ ہوا ہے۔
وکیل نے کہا کہ میں یہاں کسی اور کو ڈیفنڈ نہیں کررہا تاہم پبلک آفس ہولڈر کو نوٹس نہیں دیا جاسکتا ہے لیکن محمود خان کو بطور وزیر اعلیٰ نوٹس دیا گیا
انہوں نے بتایا کہ 17 ستمبر کو ڈی ایم او نے پہلا نوٹس دیا، 19 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا جبکہ پوری مہم میں صرف ایک خلاف ورزی ہوئی ہے اور جب ایک جگہ سے نوٹس ایشو ہوجاتا ہے اس معاملے پر دوسرا نوٹس نہیں ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے چار مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ سیاسی جماعت کے ممبر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ سیاسی جلسے میں سرکاری گاڑی پر گئے۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حکومتی مشنری کا استعمال تو ہوا ہے لیکن ہوسکتا ہے وزیر اعلیٰ کا پرائمری مقصد سیاسی جلسہ ہو اور سیلاب متاثرین کو ساتھ بھی کردیا ہو۔
اس موقع پر وکیل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلی فلڈ متاثرین کو دیکھنے گئے تھے اور فلڈ متاثرین سے ملاقات کے بعد جلسہ ہوا تھا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News