Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے سندھ میں منچھرجھیل کا پانی داخل، محکمہ آبپاشی نے خطرے سے خبردار کردیا

Now Reading:

دریائے سندھ میں منچھرجھیل کا پانی داخل، محکمہ آبپاشی نے خطرے سے خبردار کردیا

منچھر جھیل

حیدرآباد: دریائے سندھ میں منچھر جھیل کا پانی داخل ہونے پر محکمہ آبپاشی نے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کوٹری بیراج کی جانب سے پبلک ہیلتھ اور واسا کو الرٹ جاری جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ منچھر جھیل کے پشتے ٹوٹ جانے سے سیلابی پانی دریا میں شامل ہورہا ہے، منچھر جھیل کا پانی زہریلا ہونے کی وجہ سے انسانی جسم کے لئے مضر ہے۔

محکمہ آبپاشی کوٹری بیراج نے مزید کہا کہ انسانی زندگی کے لیے پانی کی سپلائی کو پانی کے ٹیسٹ کے بعد یقینی بنایا جائے اور پانی کو لیبارٹری ٹریٹمنٹ کے بعد شہروں میں سپلائی کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق منچھر جھیل کا پانی سال 2002میں کوٹری بیراج سے سپلائی پر ایک سو افراد کی موت کا سبب بنا تھا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ مضر صحت پانی سے ہلاکتوں کے بعد واسا لیبارٹری قائم کی گئی تھی جو غیر فعال ہے، واسا لیبارٹری واٹر ٹیسٹ کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے ادا کررہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے والی کمپنی بغیر واٹر لیبارٹری ٹیسٹ فرضی طور پر جمع کروائی جارہی ہے۔

منچھر جھیل میں اخراج کیلئے ’کٹ‘ کے باوجود پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

خیال رہے کہ سندھ کی منچھر جھیل اور دادو ضلع کے کچھ حصوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی پیش نظر حکام نے سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں سے مزید کٹ لگانے کی تیاری کرلی تھی۔

محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے بتایا کہ باغ یوسف سے کٹ لگانے سے منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہیں ہوا، محکمہ آبپاشی نے منچھر جھیل کو مزید 2 مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا، منچھر کا پانی کم نہ ہونے کی صورت میں آر ڈی 55 اور آر ڈی 80 سے کٹ لگایا جاسکتا ہے۔

منچھر جھیل کے آبپاشی سیل کے انچارج شیر محمد ملاح کے مطابق پانی کی سطح آج دوپہر تک 125 آر ایل تک بڑھ گئی جو کل رات 123.2 آر ایل ریکارڈ کی گئی تھی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ آر ڈی 80، 75، 20 اور 10 میں جھیل کے حفاظتی بند لہروں اور تیز ہواؤں سے بہہ گئے۔

منچھر جھیل میں پانی کی سطح تشویشناک

دوسری جانب منچھر جھیل میں پانی کی سطح تشویشناک ہوگئی، بند میں شگاف پڑنے سے درجنوں مچھیرے پھنس گئے جو سیلابی پانی پی کر گزارا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل میں کٹ لگائے جانے کے بعد بھی پانی کی سطح کم نہیں ہورہی اور اب یہ خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

جھیل کی سطح بلند ہونے سے آر ڈی 52 اور زیرو پوائنٹ پر شگاف پڑے جس کے باعث بوبک میں ماہی گیر اور درجنوں افراد پھنس گئے تھے جبکہ انڈس ہائی وے ٹنڈو شہبازی ریلوے پھاٹک پر بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر