
فیاض الحسن
ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ میں سے کوئی بھی نواز شریف سے ملنے کے خواہشمند نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف کچھ میڈیا میدان میں اترا ہے کہ عمران خان اور ان کے حالات خراب ظاہر کرے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ہر حوالے سے عمران خان کے ساتھ ہیں میں اس بات کو رد کرتا ہوں البتہ پی ٹی آئی اور ق لیگ میں سے کوئی بھی نواز شریف سے ملنے کے خواہشمند نہیں ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جب سے عمران خان سیاست میں آئے ہیں باپ بیٹی حسد کررہے ہیں، جو عمران خان نے عوام کے لیے کہا وہی یہ بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے نام پر اسلام آباد کو بند قلعہ بنا دیا گیا ہے، ہر صورت میں عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ ہو کر رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News