Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں، آفتاب صدیقی

Now Reading:

بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں، آفتاب صدیقی

آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سیاسی بونے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے بلاول زرداری کی عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری سیاسی بونے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری دھاندلی سے جیتی ہوئی سیٹ کا جشن ایسے منانے دیہی ملیر پہنچے ہیں جیسے ملیر کو پیرس بنایا ہو جبکہ شہری ملیر سمیت ديہی ملیر نے بھی بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کے منہ پر کالک ملی ہے۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ منی لانڈر کی سیاسی نابالغ اولاد اور پاکستان کو لوٹنے والے زرداری ڈاکو کے برخودار اب عمران خان پر ہرزہ سرائی کرنے لگے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول جیسا نکما وزیرِ خارجہ آج تک نہیں دیکھا، سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے کے بجائے ہمت کریں اور امریکہ کو جواب دیں جس نے ایٹمی اثاثوں پر اُنگلیاں اٹھائی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیول کا اس ملک میں کوئی سیاست دان نہیں ہے، عمران خان قوم کی آخری اُمید اور چوروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت ہیں۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ عمران خان بہت جلد سندھ میں دورے شروع کریں گے اور پیپلز پارٹی کو آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں عبرت ناک شکست دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر