
سینیئر صحافی ارشد شریف
آئی ایس پی آر کی جانب سے سینیئر صحافی ارشد شریف کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبُلند کرے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹوئٹر پر ارشد شریف کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی وفات پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔
ارشد شریف کا قتل پاکستان اور صحافت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
اللہ ان کی روح کو سکون دے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت دے.إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2022
عارف علوی نے مزید کہا کہ ان کی روح کو سکون ملے اور ان کے اہل خانہ بشمول ان کے پیروکاروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف ناگہانی موت کی خبر سن پر بہت دکھ ہوا۔
I am deeply saddened by the shocking news of journalist Arshad Sharif’s tragic death. May Allah SWT grant him a place in Heaven. My deep condolences and prayers for the bereaved family.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2022
شہباز شریف نے سینئر اینکر ارشد شریف کی فیملی سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ پاک ارشد شریف کو جنت میں جگہ دے۔
اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی صحافی ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا ناقابل یقین واقعہ انتہائی صدمے کا باعث ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کا قتل پاکستان کی صحافی برادری کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر ان کے ورثاء، صحافی برادری اور ان کے مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے میں وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News