وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بس کچھ دن کی ہی مہمان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید ارشد شریف کے لواحقین کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالی امداد دیں گے، ہم شہیدوں کے ساتھ ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
خالد خورشید نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے گلگت سے قافلہ 3 نومبر کو روانہ ہو گا، لانگ مارچ کے دوران کسی پاکستانی کی جان لی گئی تو چوروں کے ساتھ جو ہو گا پوری قوم دیکھ لے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ایک ہی رکاوٹ ہے وہ رانا ثناء اللہ ہے، وفاقی حکومت مہمان ہے کسی بھی وقت رخصت ہو سکتی ہے، پاکستانی قوم ایک ایسی قوم ہے جس نے تاریخ بدل دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
