جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے یوم سیاہ کشمیر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اہل پاکستان کی بے لوث محبت کے اعلان کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو بھارتی ظلم اور جبر واستبداد سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اس سیاہ دن پر عالمی برادری کو متوجہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے دن آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا جو تا حال قائم ہے۔
اس دن کے بعد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
