Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کی دو سیمسٹر کی فیس نہ لینے کا اعلان

Now Reading:

سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کی دو سیمسٹر کی فیس نہ لینے کا اعلان

ایچ ای سی

اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کی دو سیمسٹر کی فیس نہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے یہ اہم فیصلہ جامعات کی انتظامیہ سے باہمی مشاورت کے ساتھ کیا ہے۔

اس حوالے سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کا بجٹ مسلسل کم اور جامعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی بحران کی وجہ سے جامعات مسائل سے دوچار ہیں، جامعات کو فنڈز اب ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے درخواست کریں گے کہ مالی مسائل ختم ہونے تک نئی جامعات نا بنائی جائیں۔

Advertisement

ایچ ای سی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جلد مکمل آن لائن کردیا جائے گا، مائیکروسوفٹ سمیت عالمی اداروں سے طلباء کے آن لائن کورسز کا آغاز کرنے جارہے ہیں اور وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم آئندہ چند روز میں بحال ہونے جارہی ہے۔

چیئرمین ڈاکٹر مختار نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے طلباء کو دو سیمسٹرز کی فیس ادائیگی کے لیے وقت دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا تھا، وزیر اعظم لیب ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلباء کو لیب ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

اسکیم کے تحت پوسٹ گریجوایٹس اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ مفت فراہم کیے جائیں گے، پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو عالمی معیار کے لیپ ٹاپ وفاقی حکومت سے ملے گا، انڈر گریجوایٹس کے فرسٹ ائر سے فورتھ ائر کے طلباء میں میرٹ پر لیپ ٹاپ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم نوازشریف کے دور میں 2013 میں شروع کی گئی تھی، شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اسی اسکیم کے تحت ہزاروں طلباء میں لیپ ٹاپ مفت فراہم کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر