90 روز میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہی پیش قدمی کا واحد رستہ ہے، تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گزشتہ روز فیض آباد میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فیض آباد میں احتجاج کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں سنیٹر فیصل جاوید ،سمیت سات افرادملزم نامزد ہیں۔
مقدمے میں دہشتگردی ایکٹ سمیت اقدام قتل، پولیس کے ساتھ مزاحمت، بلوا کرنے سمیت 9 دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ پر شدید اظہار برہمی بھی کیا۔
اسکے علاوہ پی ٹی آئی کارکان کی جانب سے ملک کی مختلف اہم شاہراوں پر احتجاج بھی کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
