Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد صرف تین یونیورسٹیوں کو ملنے کا انکشاف

Now Reading:

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد صرف تین یونیورسٹیوں کو ملنے کا انکشاف

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد صرف تین یونیورسٹیوں کو ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین سردار محمد شفیق ترین کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں خالدہ سکندر میندھرو، انوارالحق کاکڑ، ہمایوں مہمند،فوزیہ ارشد اور محمداسد علی جونیجو نے شرکت کی ۔

کمیٹی میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عدم شرکت پر ارکان کمیٹی نے شدید برہمی کااظہارکیا۔

سردار شفیق ترین نے کہاکہ وزیر آج دوبارہ اجلاس میں نہیں آئے وزیر اب تک کتنے اجلاس میں آئے یہ کون سا اجلاس ہے۔ وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی نے کمیٹی کوبتایاکہ کمیٹی کے پانچ اجلاس ہوچکے ہیں وزیر ایک میں بھی نہیں آئے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر جب سے وزیر بنے ہیں کمیٹی میں نہیں آرہے ہیں آدھے گھنٹے میں پہنچ جائیں۔

Advertisement

چیئرمین کمیٹی کی طرف سے بلانے کے بعد آغا حسن بلوچ 20 منٹ کے اندر کمیٹی میں پہنچ گئے ۔

وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ تین ماہ سے بیمار ہوں جس کی وجہ سے کمیٹی میں نہیں آسکا جس پر ارکان کمیٹی نے کہا کہ ہمیں اس کا نہیں پتہ تھا کہ آپ بیمار ہیں ورنہ آپ کو نہ بلاتے ۔

رجسٹرار نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی(نیوٹیک) نے کمیٹی کو یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ادارے کا قیام 2015 میں ہوا اور 2018 میں یہ یونیورسٹی بنی۔یونیورسٹی کا مین کیمپس کے لیے موٹر وے ایم ٹو کے ساتھ ٹھلیاں میں 300 ایکڑ زمین خریدی ہے ،یہ پی ایس ڈی پی کا منصوبہ ہے، 800ملین زمین کی قیمت ہے ۔ آرمی چیف بورڈ کے چیئرمین ہیں بورڈ کے کل 26 ممبران ہیں اب تک بورڈ کے پانچ اجلاس ہوچکے ہیں ۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ کسی پڑھے لکھے پاکستانی کو بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے وجہ کیا ہے جس پر وفاقی سیکرٹری نے بتایاکہ عوامی نمائندوں کو یونیورسٹی کے سینیٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔

حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ یونیورسٹی کی  کل 185 ٹیچنگ فیکلٹی ہے جن میں سے 68 پی ایچ ڈی ہیں ۔معاون اسٹاف میں سول اسٹاف کی تعداد 385 اور فوجی اسٹاف کی تعداد 121 ہے ۔یونیورسٹی میں کل 686 ملازمین ہیں اور سب کو اوپن میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے ۔

Advertisement

یونیورسٹی میں کل 762 طلباء پڑھ رہے ہیں جن میں سے 75 طالبات ہیں ۔یونیورسٹی کاپہلا بیج بھی مکمل ہوگیا ہے جلد ان کا کانووکیشن ہوگا۔

پہلی بار بیچلر آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا کورس متعارف کیا گیا یونیورسٹی طلبہ کو 6 ماہ  کے لیے انڈسٹری کے حوالے کردیتے ہیں،نیو ٹیک یونیورسٹی میں سینٹر فار واٹر ریسرچ بنایا جا رہا ہے، پانی کا مسئلہ ہماری فوڈ سیکیورٹی سے جڑا ہوا ہے۔

ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں پانی  کی کمی کے حوالے سے اسرائیل کا ماڈل اسٹڈی کر رہے ہیں انہوں نے پانی کے حوالے سے بہت اچھا کام کیا ہے اب اسرائیل پانی کے حوالے سے سرپلس ہوگیا ہے۔

زراعت کے حوالے سے 2024 میں منصوبہ شروع کریں گے ۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔

کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری نے انکشاف کیاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد حصہ تین یونیورسٹیوں کو ملتا ہے  جس میں نسٹ کو 50 فیصد ترقیاتی بجٹ ملتاہے اور ترقیاتی بجٹ کا 30 فیصد نیوٹیک اور کامسیٹس کے منصوبوں پر خرچ ہوتا ہے جبکہ 20 فیصد ترقیاتی بجٹ وزات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے باقی اداروں کو ملتا ہے ۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے باقی 13 اداروں کو بیس فیصد ترقیاتی بجٹ ملتا ہے، باقی اداروں میں ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں حصہ نہیں ملتا۔

Advertisement

ارکان نے کہاکہ ذیلی اداروں کے سربراہان وقت پر تعینات نہیں ہوتے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں میں سربراہان کے میرٹ پر تعیناتی ناگزیر ہے۔

کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکٹر نیوٹیک یونیورسٹی  لیفٹنٹ جنرل (ر)معظم اعجاز نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پانی کی قلت کا معاملے  پر بتایاکہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے جدید واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیاہے ، جدید واٹر منیجمنٹ سسٹم امریکہ کی معروف یونیورسٹی کے الحاق سے قائم ہو گا ، یہ اِرسا سے بڑی اور مختلف باڈی ہو گی ۔ سینٹر آف ایکسیلینس پانی کے حوالے سے پلاننگ اور صوبوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد کروائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔سیلاب کی وجہ سے تباہی ہوئی اور پانی بھی ضائع ہوا ۔سینٹر آف واٹر منیجمنٹ وفاقی محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ایڈوائزری جاری کیا کرے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر