Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی کا عمران خان سے اداروں اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ

Now Reading:

پیپلزپارٹی کا عمران خان سے اداروں اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ
سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا کا بیان

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عمران خان سے اداروں اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔

‘عمران خان نے نوجوانوں کے ذہنوں میں اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی’

انکا کہنا ہے کہ فوج نے عمران خان کو غیر آئینی سپورٹ نہ کرنے کا کہا تو ادارے کو متنازعہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ عمران خان نے ایک جھوٹے بیانیے کے تحت نوجوانوں کے ذہنوں میں اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ اگر واقعے وہ لوگ غدار ہیں تو رات کے اندھیرے میں کیوں ملتے ہیں؟ عمران خان بتائیں کہ اگر وہ غدار ہیں تو پھر انہیں توسیع کی پیشکش کیوں کی گئی؟

Advertisement

‘عمران خان کا جھوٹا بیانیہ اب مزید نہیں چلنا’

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، ان کا جھوٹا بیانیہ اب مزید نہیں چلنا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی غلطیوں اور جھوٹ کا اعتراف کرکے اداروں اور قوم سے معافی مانگیں۔

اگر آپ کا سپہ سالارغدار ہے تو آج بھی چھپ کر اس سے کیوں ملتے ہیں؟ ڈی جی آئی ایس آئی

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے کہا کہ اگر آپ کا سپہ سالارغدار ہے تو آج بھی چھپ کراس سے کیوں ملتے ہیں؟

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم نے راولپنڈی میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کو ان کی مدت ملازمت میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کی پیشکش کی گئی، اگر آپ کا سپہ سالارغدار ہے تو ماضی قریب میں ان کی تعریفوں کے پل کیوں باندھتے تھے؟

Advertisement

انھوں نے کہا کہ اگر آپ کی نظر میں سپہ سالار غدار ہے تو اس کی ملازمت میں توسیع کیوں دینا چاہتے تھے؟ اگر آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی چھپ کر اس سے کیوں ملتے ہیں؟ ملنا آپ کا حق ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ رات کو ملیں اور دن میں غدار کہیں۔  پاکستان کا آئین آزادی اظہار کا حق دیتا ہے، کردار کشی کی اجازت نہیں دیتا، اگر کوئی ادارے پر انگلی اٹھا رہا ہے تو حکومت کو اس پرایکشن لینا ہے۔

نیوزکانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ کسی کو گرفتار کرنا ہماری صوابدید نہیں ہے، حکومت کی ہے، ارشد شریف قتل کیس کی غیر جانبدار تحقیقات بہت ضروری ہے، ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔

اس دوران لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ میری تشہیر نہ کی جائے، آج میں اپنی ذات کے لیے نہیں اپنے ادارے کے لیے آیا ہوں،۔ جھوٹ سے فتنہ و فساد کا خطرہ ہو تو سچ کا چپ رہنا نہیں بنتا، میں اپنے ادارے، جوانوں اور شہدا کا دفاع کرنے کے لیے سچ بولوں گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوزکانفرنس

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر