
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاوس میں ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کو ایچ نائن والی وہ جگہ دے دی جائے جس کی اس نے درخواست دی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی ٹی آئی پہلے ایک مرتبہ ایچ نائن پشاور موڑ والی جگہ لکھ کر دے کر خلاف ورزی چکی ہے اس لئے اب اس سے تحریری بیان حلفی لیا جائے پی ڈی ایم اجلاس میں فیصلہ، پی ٹی آئی اگر دھرنے والی جگہ سے یا اس سے پہلے ریڈزون کی طرف بڑھے تو سختی سے نمٹا جائے۔
فیصلہ ہوا کہ امن و امان اور راستوں کو کھلا رکھنا یقینی بنایا جائے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News