
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینیٹر اعظم سواتی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی رہائی کے بعد بنی گالاہ پنچے جہاں ان کی ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ہوئی۔
ملاقات کے دوران اعظم سواتی نے عمران خان کو جیل میں ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی گئی تھی جس کے بعد آج تحریک انصاف کے رہنما کو جیل سے رہا کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے نے متنازع ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔
اعظم سواتی ضمانت کا تحریری فیصلہ:
اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد راجہ آصف محمود کی جانب سے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظوری کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے تاہم ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہو گا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔
فیصؒے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کی عمر 74 سال ہے اور کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے تاہم ملزم کو سلاخوں کے پیچھے بھجوا دیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔
اعظم سواتی کی دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی جاتی ہے تاہم وہ اپنا اوریجنل پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں،۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News