Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک لبیک ایک بڑے سانحہ سے گزری ہے، سعد رضوی

Now Reading:

تحریک لبیک ایک بڑے سانحہ سے گزری ہے، سعد رضوی

علامہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ایک بڑے سانحہ سے گزری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک علامہ سعد رضوی نے مرکز تحریک لبیک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک ایک بڑے سانحہ سے گزری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہری پوری میں سانحہ حکومتی دہشگردی کا نتیجہ ہے، بارہ ربیع الاول کا جلوس حویلیاں کی طرف جا رہا تھا جس کو روکا گیا اور منزل سے تین کلومیٹر پہلے ہی اس جلوس کو ختم کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دفعہ ایک سو چوالیس کے مقام سے قبل ہی حملہ کیا گیا، جلوس واپس جا رہا تھا کہ پیچھے پولیس نے فائرنگ شروع کردی اور کارکنوں کو گولیوں کے ذریعے شہید اور زخمی کیا گیا۔

 علامہ سعد رضوی نے کہا کہ اس کا مقصد تحریک لبیک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی سازش تھی، پاکستان کو غیر متزلزل کرنے کی سازش کو بے نقاب کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقوق سب کے ہیں مگر مزہبی لوگوں کے نہیں ہیں بلکہ حکومت کے نزدیک  لبیک سے وابستہ کسی فرد کے حقوق نہیں ہیں۔

امیر تحریک لبیک علامہ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے تمام اداروں کے سربراہان سے سوال ہے کہ جلوس کے اختتام پر کس نے گولیاں برسائیں اور کس نے لائیٹس بند کیں، تین گھنٹے تک ہمارے کارکنوں کو روکا رکھا جبکہ دیسی پستول سے ٹارگٹ کر کے ہمارے لوگوں کو گولیاں بھی ماری گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر