
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جلد کال دینے والا ہوں۔
ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ زیادہ دیرنہیں جلد کال دینے والا ہوں کیونکہ اب چوروں کے خلاف پوری قوم کھڑی ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ آزادی کی کال پرسب سے آگےمیں خود ہوں گا کیونکہ ہم سیاست نہیں جہاد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زنجیریں گرتی نہیں توڑنی پڑتی ہیں جبکہ آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے کہ پیسے دو ورنہ تباہ ہوجائیں گے، وزیراعظم کوشرم نہیں،ملک کانام بدنام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت چوروں کومسلط کیا گیا اور امریکی غلاموں کوہمارے اوپربٹھایا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہا تھا کہ 60فیصد کابینہ ضمانت پرہے جبکہ مجرم کوگورنرسندھ بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چور30سال سے ملک لوٹ رہے تھے، ملک کا پیسہ لوٹ کرباہر جائیدادیں بنائی گئیں۔
عمران خان نے کہا کہ بزدل انسان کبھی لیڈرنہیں بن سکتا بلکہ وہ نوازشریف بن جاتاہے اور نوازشریف مشکل آنے پردم دباکرلندن بھاگ جاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ان چوروں کےخلاف کھڑاہوں اس لیے میرے خلاف ہر روز نیا مقدمہ درج ہوجاتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونےکاوقت آگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News