
گورنر کے فیصلے کو ہم عدالت میں چیلنج کرینگے، تیمور جھگڑا
خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ملک بھیک مانگ کر نہیں چل سکتا ہے، معاشی مسائل کےحل کےلیےطویل مدتی پالیسیاں بناناہونگی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ جب سے وفاقی حکومت آئی ہے ہمارے صوبے میں بننے والی بجلی کا پرافٹ ہمیں نہیں ملا نہ ہی قبائلی اضلاع کا بجٹ دیا جارہا ہے۔
بھیک مانگ کر ملک نہیں چل سکتا،تیمور سلیم جھگڑا
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbiyiD #TaimurSaleemJhagra #PTI #BreakingNews #BOLNews@PTIofficial @Jhagra pic.twitter.com/DkQq5ruo5rAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) October 8, 2022
انہوں نے بتایا اس بارے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کےبانڈزکی قدر بھی کم ہوگئی ہے، پاکستان کوعالمی سطح پراپنی ساکھ مستحکم کرنےکی ضرورت ہے کیونکہ معیشت سکڑنے سےٹیکس کلیکشن میں بھی کمی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو ڈاؤن کیا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے جس کی تین وجوہات بھی بتائی گئیں ہیں اور اسکا اثر ہماری ٹیکس کولیکشن پر پڑے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک نئے سروے میں آیا ہے جس میں موجودہ حکومت سے غیر مطمئن لوگ 83 فیصد ہے جبکہ سروے کے مطابق عمران خان کے ووٹرز کی تعداد 51 فیصد ہے اور ہر تین میں سے دو افراد آج ہی الیکشن کروانے کا کہہ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ موجودہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگ رہی ہے ۔
دوسری جانب کے پی مشیر برائے اطلاعات محمد علی سیف نے بتایا پی ٹی آئی مارچ پر پارٹی کے وسائل اور فنڈز استعمال ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ کو اختیار ہے وہ عمران خان یا مجھے بٹھا سکتے ہیں، کوئی ایک مثال دے دیں جہاں عمران خان نے ایک پرائیویٹ شہری کے طور پر ہیلی کاپٹر میں سفر کیا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News