
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امورز شوکت یوسفزئی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے، وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس میں رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں تھا جبکہ غلاظت اور فتنہ جیسے الفاظ کا بار بار استعمال مریم اورنگزیب کی فراسٹیش کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، پاک فوج ہمارا فخر ہے جبکہ عمران خان نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتشار پھیلانے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی جبکہ وزیراطلاعات کی پوری پریس کانفرنس میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں تھا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امورز شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے وزراء کے پاس سوائے گالیوں کے کچھ نہیں رہا، مریم اورنگزیب نے ریس کانفرنس میں یہ نہیں بتایا کہ شریف فیملی نے اربوں روپے کیسے معاف کراۓ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News