Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دےگا، شیخ رشید

Now Reading:

بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دےگا، شیخ رشید
شیخ رشید

قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قعلہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سےاور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

‘اسلام آباد کے لوگوں گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔ وزراء کی تعداد 75 جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔

‘عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی’

Advertisement

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کنٹینر راستے نہیں روک سکتے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔

عمران خان کا ممکنہ دھرنا، اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ممکنہ دھرنے کی کال سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے ہیں جو کہ فیض آباد پہنچا دیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا جبکہ اسکول و کالجوں میں چھٹیاں اور امتحانات ملتوی کیے جائیں گے ۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ گولیاں ہونگی جبکہ سیکورٹی ادروں کو ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو دس ڈرون فراہم کیے جائیں گے جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے جبکہ اینٹی رائیٹ کے لئے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر