
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن وزیر اعظم نے حلف اٹھایا اس دوران ان پر 16 ارب کرپشن کا الزام تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایوان میں بل پاس کیا گیا ایک بلڈوزر لائیں اور پھیر دیں، ایک لمحے میں 28 شقیں منظور کر لیں گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے جیسے نیب ترامیم کیں وہ بھی سب کے سامنے ہے، جس دن وزیراعظم صاحب نے حلف لیا ان پر 16 ارب کرپشن کا الزام تھا۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ پورے ملک میں مہنگائی کی لہر دوڑ رہی ہے، قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آج کال دے دی ہے، جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہم ملک بھر کی جیلوں کے آگے احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News