Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلی قواعد میں ترامیم، کسی رکن کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا

Now Reading:

اسمبلی قواعد میں ترامیم، کسی رکن کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا
قومی اسمبلی

اسمبلی قواعد میں ترامیم کے بعد اب کسی رکن کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار نہیں کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی رکن کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار یا حراست میں لینے کے لئے اسپیکر کی پہلے سے لازمی اجازت لینے کی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔

قومی اسمبلی قواعد میں ترمیم وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔

ترامیم کے مطابق کسی رکن کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا اور رکن کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کو وجوہات گرفتاری سے قبل بتانا ہونگی جبکہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد رکن کی پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا ۔

بعدازاں اسمبلی قواعد میں ترامیم کی قومی اسمبلی نے منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کا سیاسی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کے بعد پارلیمنٹ لاجزمیں گرفتار رکن کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا اور یہ ترمیم لازمی شامل کی جائے کہ پروڈکشن آرڈر لازمی جاری ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر