Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے، بیرسٹر سیف

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔

معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے خیبرپختونخوا حکومت پر وزیراعظم کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں معاشی بحران ہے تو اس کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وفاق کے ذمے 275 ارب کے واجبات ہیں، امپورٹڈ حکومت این ایف سی کا اجلاس بھی طلب نہیں کر رہی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم اپنے کپڑے نہیں عوام کی لوٹی دولت سے بنائی اپنی جائیدادیں بیچیں۔

ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا، شہباز شریف

Advertisement

گزشتہ روز وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ گزشتہ چار سال میں سی پیک منصوبوں کو دانستہ طور پر تعطل کا شکار کیا گیا، قوم ملکی ترقی کے دشمنوں کو پہچان گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملک و قوم کے پیسے کی حفاظت کیلئے عوام کو جوابدہ ہیں،حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں خاص کر عوامی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں جن کے برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران چین کے تعاون پر مجھ سمیت پوری قوم صدرشی جن پنگ اور چینی عوام کی شکر گزار ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سی پیک کے تحت منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر