وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی عمران خان کے خلاف نہایت بیہودہ گفتگو پر پی ٹی آئی نے پیمرا سے رجوع کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے چئیرمین پیمرا کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ کل رات رانا ثناءاللہ نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں عمران خان کے خلاف نہایت نامناسب زبان استعمال کی تھی، پروگرام کے آغاز میں ہی رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے خلاف نہایت غلیظ اور قابل مذمت زبان استعمال کی۔
افتخار درانی نے کہا کہ ان شرمناک الفاظ کی قومی میڈیا پر نشریات کی پیمرا قانون اور ضابطہ اخلاق میں کوئی گنجائش نہیں، پروگرام کے میزبان کی جانب سے اس بے ہودہ گفتگو پر وزیر داخلہ کو ٹوکا گیا نہ اسے گفتگو سے حذف کیا گیا، گفتگو کے اس حصے کو پروگرام کے نشرِ مکرر اور سماجی میڈیا پر بغیر کسی تبدیلی کے جاری کیا گیا، چیئرمین پیمرا سے التماس ہے مذکورہ پروگرام اور ٹی وی چینل کی جانب سے قابل اعتراض مواد کی نشریات کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مواد کو میڈیا اور سماجی میڈیا سے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے، پروگرام کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ایڈیٹر سمیت متعلقہ افراد کے خلاف پیمرا ضابطہ اخلاق کی روشنی میں کارروائی کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
