 
                                                                              پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے روز کا آغاز آج مرید کے سے کپتان کے پرجوش خطاب کے بعد ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ اپنے دو دن مکمل کر چکا ہے، آزادی مارچ نے کل 29 اکتوبر کی رات کو کامونکی پہنچنا تھا مگر فیروز والا کے قریب ہی پڑاؤ ڈال دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے 30 اکتوبر کیلئے حقیقی آزادی مارچ کے شیڈول سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ آج حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کا سفر شروع ہوگا، کوشش ہو گی کہ دن کے روشنی میں زیادہ سے زیادہ سفر مکمل کیا جائے گا۔
کل صبح 11 بجے #حقیقی_آزادی_مارچ کے تیسرے دن کا سفر شروع ہو گا
Advertisementکل کا سفر مریدکے – سادھوکی – کامونکی – موڑ ایمن آباد اور گوجرانوالہ کے مقامات پرمشتمل ہو گا
کوشش ہو گی کہ دن کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ سفر مکمل کیا جائے
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 29, 2022
حماد اظہر نے کہا کہ آج کا سفر مریدکے، سادھوکی، کامونکی، موڑ ایمن آباد، گوجرانوالہ پر مشتمل ہو گا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے دوسرے دن کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے فیروز والہ کے علاقے رچنا ٹاؤن میں ختم کرنے اور پھر تیسرے روز اسے مرید کے سے شروع کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ’دوسرے دن کا مارچ ختم ہوگیا، آج صبح مرید کے سے قافلہ دوبارہ شروع ہوگا‘۔
آج کا مارچ ابھی ختم ہو رہا ہے #حقیقی_آزادی_مارچ کل 11 بجے صبح مرید کے سے دوبارہ شروع ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2022
’لانگ مارچ رات کو سفر نہیں کرے گا‘
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر لانگ مارچ صرف دن میں ہی جاری رہے گا اور رات کو قافلہ سفر نہیں کرے گا‘۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور سے باہر کسی جگہ رات کو سفر نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے مارچ کی پہلی منزل جمعہ کی شب لبرٹی چوک سے شاہدرہ انٹر چینج تک مکمل ہوئی جہاں عمران خان کی تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے شاہدرہ میں قیام پذیر ہوئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور سے چلنے والا حقیقی آزادی مارچ آئندہ چند روز میں اسلام آباد پہنچے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 