اسلم اقبال ٹوئٹ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ باپ بیٹی لندن میں بیٹھ کر پنجاب کی عوام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی کاموں، ترقیاتی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
‘شہباز اسپیڈ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہے’
ملاقاتوں کے دوران میاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد شہباز اسپیڈ نے 5ماہ میں ہرچیز تباہ کردی، کرپشن میں شہرت پانے والی شہباز اسپیڈ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پیسے سے لندن میں خریدے گئے محلات کا مکین پھر لوٹ مار کی پلاننگ کررہا ہے عوام جاگ رہے ہیں، اب اس کے فریب میں نہیں آئیں گے۔
‘عوام کے حقوق مجروح کرنے والے ٹولے کو اب جانا ہوگا’
صوبائی وزیر نے کہا کہ باپ بیٹی لندن میں بیٹھ کر پنجاب کے عوام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، عمران خان کی جدوجہد سے قومی دولت کے لٹیرے بے نقاب ہوئے۔
اسلم اقبال نے مزید کہا کہ کرپشن زدہ چہروں سے پردہ اٹھانے پر کرپٹ ٹولا عمران دشمنی پر اتر آیا، حقیقی آزادی اور ملک کی بقاء کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، عوام کے حقوق مجروح کرنے والے ٹولے کو اب جانا ہوگا۔
عمران خان آج ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرینگے
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرینگے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاء اللہ عمران خان آج بروز منگل ننکانہ صاحب میں جلسہ کرینگے۔
انشاء اللہ عمران خان آج ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرینگے – تحریک انصاف ایک بار پھر آنے والے 16 اکتوبر کے انتخابات میں ایک درجن سے زائد پارٹیوں کے اتحاد کو شکست دے گی- انشاء اللہ –
حکومتی اتحاد کی ایک بار پھر بھاگنے کی پلاننگ – عمران خان جلد فائنل کال دے رہے ہیں- #FinalCall— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 11, 2022
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک بار پھر آنے والے 16 اکتوبر کے انتخابات میں ایک درجن سے زائد پارٹیوں کے اتحاد کو شکست دے گی۔ انشاء اللہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد کی ایک بار پھر بھاگنے کی پلاننگ۔۔ عمران خان جلد فائنل کال دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News