Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی سفیر کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین دینے کا اعلان

Now Reading:

چینی سفیر کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین دینے کا اعلان
چینی سفیر

چینی سفیر کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان سیلاب کی شکل میں تباہی سے گزر رہا ہے تاہم چین اور پاکستان اس قدرتی آفت سے مل کر لڑرہے ہیں اور مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو اس صورت حال سے نکالیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں فوری طور پر حصہ لیا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سیلاب متاثرین کیلئے 644 ملین کی امداد دے گا  جس میں چین کی حکومت 400 ملین دے جبکہ چین کی فوج 100 ملین دے گی  اور چین کا ریڈ کراس 100 ملین امداد پاکستان ریڈ کراس کو دے گا ۔

اس موقع پر چینی سفیر نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین روپے دینے کا اعلان کیا اور امدادی رقم کا چیک صوبائی وزیر اسماعیل راو کے حوالے کیا۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق بھی تقریب میں شریک تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا عظیم دوست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب میں لاکھوں گھر تباہ ہوئے ہیں اور سیلاب سے لاکھوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سیلاب سے 120 مقامات پر آپٹیکل فائبر کو کٹ لگے  ہیں تاہم زونگ کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں سروس کو بحال کیا  جبکہ پی ٹی اے،فریکوئنسی بورڈ اور ٹیلی کام آپریٹرز نے بہترین کام کیا  ۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے وزیراعظم فنڈ کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے اور اسکے علاوہ کنیکٹوٹی منصوبوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 35 کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر