Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

Now Reading:

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
پاورسیکٹرمیں نا اہلی و بد انتظامی، بجلی کمپمنیوں کی صورت حال بہتر نہ ہوسکی

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے، جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔

بلوچستان میں بجلی کی فراہمی معطل

Advertisement

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہے جہاں تقریباً 28 اضلاع بجلی سے محروم ہیں۔

کیسکو حکام کے مطابق گڈو، دادو، خضدار اور ڈجی خان، لورلائی سے 220 کے وی متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے تمام گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کیسکو حکام نے بتایا کہ نیشنل گریڈ سے بجلی بحال ہوتے ہی کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بجلی بحال کردی جائے گی۔

سندھ بھر میں بجلی کہاں کہاں معطل؟

کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰیار، میر پور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، مٹیاری، تھرپارکر، کشمور، جیکب آباد، شکار پور، لاڑکانہ، دادو میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

واپڈا کے ایگزیکٹو انجینئر شاہ محمد باچکانی کے مطابق سندھ بھر میں بجلی کی سپلائی بند ہے، گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث 6 یونٹ ٹرپ ہو گئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان حیسکو نے بتایا کہ حیدرآباد میں 9 بجکر 32منٹ پر پاور فریکوینسی کم ہوئی جس پر بجلی بند کردی گئی، حیسکو ریجن 13اضلاع میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ نیشنل گریڈ سے سپلائی بحال ہونے پر ریجن میں بجلی بحالی کا عمل شروع ہوگا۔

پنجاب میں بجلی کی سپلائی بند

دوسری جانب پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بھی بریک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

شہر اور گردونواح میں صبح 9 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، ایم ڈی اے، نواں شہر،  کینٹ، گلگشت، حسین آگاہی سمیت متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔

اس کے علاوہ خانیوال روڈ، پیراں غائب، چوک قذافی، سمیجہ آباد، شاہ رکن عالم،  پل واصل، چونگی نمبر 1 و دیگر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

Advertisement

کے الیکٹرک نے بجلی کی بحالی کیلئے 5 گھنٹے کا وقت دے دیا

کے الیکٹرک ڈھائی گھنٹے گزرنے کے بعد بجلی کی بحالی کے لئے 5 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وزارتِ توانائی کے مطابق ٹرانسمیشن سسٹم میں فالٹ سے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کے ای سے منسلک علاقوں میں بھی فراہمی متاثر ہونے کی خبر موصول ہوئی ہیں۔

‏ ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے، مکمل بحالی میں اندازاً 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر