Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیسے لیکر بوگس بھرتیاں کرانے کا انکشاف، سی اے اے افسران کے خلاف مقدمہ درج

Now Reading:

پیسے لیکر بوگس بھرتیاں کرانے کا انکشاف، سی اے اے افسران کے خلاف مقدمہ درج
سی اے اے

سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں میں پیسے لیکر بوگس بھرتیاں کرانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد  اعلیٰ  افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے افسران کا لاکھوں روپے لیکر ملازمتیں فروخت کرنے کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی ے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

ایف آئی اے کو موصول ہونے والی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر الیکٹریکل مکینکل شعبہ کے انچارج مجاہد پرویز نے ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر محمد علی ملک کو سی اے اے میں عارضی ملازمت دلائی گئی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مجاہد پرویز اپنے اور دوست کے گھر کا بجلی کا مفت کام بھی کراتا رہا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں ملتان ایئرپورٹ کے ایئرپورٹ منیجر مبارک شاہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر سی اے اے ہیڈکوارٹرز خرم عدنان عثمانی کے نام بھی درخواست میں شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزم مجاہد پرویز سمیت دیگر سی اے اے افسران کے خلاف مقدمہ نمبر 186/2022 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

خیال رہے کہ ملک بھر کے ایرپورٹس پر سی اے اے کے اعلیٰ افسران ملی بھگت سے لاکھوں روپے لیکر بھرتیاں کرانے کی شکایات ہیں جس میں شہریوں کو مستقل ملازمت کے خواب دکھا کر لاکھوں روپے کے عیوض مبینہ طور عارضی ملازمت کے ذریعے بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر جعلی بھرتیوں کی تحقیقات ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی افسر شبانہ شمشیر کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم
گندم بحران سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر