
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے ۔
اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے، ہم نے انتقامی سیاست کو برداشت کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی، عمران خان لوگوں کو گمرا ہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے، عمران خان کا اصول اور سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، ان کو غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر عارف علوی نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News