Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری میں ناکامی

Now Reading:

حکومت پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری میں ناکامی

بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی جنرل اسمبلی میں عالمی ماحولیاتی فنڈ کے قیام کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی کی قرارداد ووٹنگ میں معمولی فرق سے منظور نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق کیگالی، روانڈا میں منعقد ہونے والی 145ویں آئی پی یو کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں معمولی فرق کی بناء پر منظور نہیں ہو سکی۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب پیش کردہ قرارداد کو 645 مثبت ووٹ ملے جبکہ یوکرائن کے معاملے پر قرارداد کو 719 ووٹ ملے، آئی پی یو کے قوانین کے مطابق آئی پی یو کی جنرل اسمبلی اجلاس میں صرف ایک قرارداد کو ہنگامی ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔

 بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی جنرل اسمبلی میں “یوکرین کے معاملے پر پیش ہونے والی قرارداد یوکرائن پر حملے اور علاقوں کے الحاق کی مذمت ریاستوں اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عنوان سے پیش کی گئی تھی جبکہ پاکستان کی قرارداد کا عنوان موسمیاتی تبدیلیوں سے وابستہ نقصانات اور نقصانات سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈ کے قیام/ فنانسنگ کا سہولت تھا۔

ووٹنگ کے نتائج کے مطابق یوکرائن کے معاملے پر قرارداد پر کل 836 ووٹ ڈالے گئے، ڈالے گے ووٹوں میں سے 717 ووٹ قرارداد کے حق میں اور 119 مخالفت میں ڈالے گے۔

Advertisement

موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر پیش کی جانے والی قرارداد پر کل 1078 ووٹ ڈالے گے جن میں سے قرارداد کے حق میں 645 ووٹ آئے اور مخالفت میں 433 پڑے۔ بھارت نے بھی پاکستان کے پارلیمانی وفد کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

آئی پی یو کے رولز کے مطابق آئی پی یو کا کوئی بھی ممبر اسمبلی ایجنڈے میں ہنگامی آئٹم کو شامل کرنے کی درخواست کر سکتا ہے۔ ہنگامی آئٹم کو شامل کرنے کی درخواست کا تعلق بین الاقوامی تشویش کی حامل اہم معاملات سے ہونا چاہیے جس پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی ضرورت ہو اور جس پر آئی پی یو کے لیے اپنی رائے کا اظہار کرنا اور پارلیمانی ردعمل کو متحرک کرنا مناسب ہو۔ ایسی درخواست کو قبول کرنے کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی دو تہائی اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔

 قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عالمی ماحولیاتی فنڈ کے قیام کے لیے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے والی پارلیمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی تباہ کاریوں کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جانب سے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اگرچہ پاکستان کی قرارداد آئی پی یو اسمبلی میں ہنگامی آئٹم کے طور پر شامل نہیں ہو سکی تاہم یہ قرارداد جنرل اسمبلی اجلاس میں دوسرا سب سے اہم معاملہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کے حق میں ووٹوں کی کثیر تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مزید تباہی کا انتظار نہیں کر سکتے، خطرے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اگر اس معاملے پر اسی طرح جمود برقرار رہا تو مستقبل میں بہت سے ممالک کو پاکستان جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک بڑا ہو یا چھوٹا، ترقی یافتہ ہو یا پسماندہ، تنہا موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کا مقابلہ نہیں کر سکتا، یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور اسے بغیر کسی مزید تاخیر کے عالمی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر