Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلابی پانی کم ہونے کے بعد ٹرینوں کی مرحلہ وار بحالی شروع

Now Reading:

سیلابی پانی کم ہونے کے بعد ٹرینوں کی مرحلہ وار بحالی شروع

ملتان: اندرون سندھ ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی کم ہونے کے بعد ٹرینوں کی مرحلہ وار بحالی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے اضافی کرایوں کے ساتھ 5 ٹرینوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 3 جبکہ  کراچی سے پشاور جانے والی 2 ٹرین بحال کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس، قرارقرم، پاک بزنس، خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس کو بھی بحال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بحالی کے بعد بھی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، خیبر میل ایکسپریس مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ملتان پہنچے گی جبکہ رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے کا شکار ہے۔

Advertisement

سیلاب کے بعد ریلویز کا مرحلہ وار ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

 چند روز قبل پاکستان ریلویز کی جانب سے ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد معطل ہو جانے والے ریلوے آپریشن کو مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ریلوے آپریشن معطل ہوکر رہ گیا تھا جسے اب جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سیلاب کے بعد پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرینیں بحال کی جا رہی ہیں جبکہ مسافر بردار ٹرینوں کا آپریشن اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بحال ہوگا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پاکستان ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، نقصان پر قابو پانے کیلئے  حکام کی جانب سے کرائے بڑھانے پر  بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلویز بابر علی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں مال بردار گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تا کہ ٹریک کی ٹیسٹنگ کے علاوہ کوئلے، فرنس آئل اور دیگر صنعتی سامان کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے  جبکہ مسافر بردار ٹرینیں بھی جلد بحال کر دی جائیں گی۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق ٹریک پر سیلابی پانی کے باعث مسافر ٹرینوں کے آپریشن کی بحالی میں تقریباً ایک ہفتہ مزید لگے گا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ متاثرہ ریلوے تنصیبات کا جنگی بنیادوں پر سروے کیا جائے اور ٹریکس کی بحالی کیلئے تین شفٹوں میں کام کیا جائے۔

سبی۔ کوئٹہ سیکشن پر متاثرہ پل کی بحالی کے بعد کوئٹہ کو جلد ہی نیشنل ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے گا جبکہ کراچی تک اپ ٹریک فریٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد تین اکتوبر تک فریٹ والیم بھی معمول پر آ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر