Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی ضابط اخلاق کیخلاف ورزی، رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری

Now Reading:

انتخابی ضابط اخلاق کیخلاف ورزی، رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری
رانا ثناء اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ

انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد سید باسط علی نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کیا۔

نوٹس مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 108 عابد شیر علی کی انتخابی مہم میں شریک ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناء اللہ خان کو آج 16 اکتوبر 10 بجے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پیپلز کالونی فیصل آباد میں جواب جمع کروانے کے لئے حکم دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ عوامی عہدے رکھنے والوں کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔

Advertisement

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کو تمام پبلک آفس ہولڈرز کو این اے 108 کی حدود سے باہر نکالنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

 خیال رہے کہ الیکشن کمیشن یہی حکم پی پی 139 میں وزیر تعلیم رانا تنویر تنویر حسین کے بارے میں بھی جاری کر چکا ہے۔

رانا ثناء اللہ کی کارکنوں کو شیر کے نشان پر مہر لگانے کی ہدایت

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے سمن آباد میں انتخابی کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیر ہونے کے باوجود انتخابی مہم میں حصہ لیا اور کارکنوں کو شیر کے نشان پر مہر لگانے کی ہدایت دی۔

Advertisement

واضح رہے کہ افضل ڈوگر نے عابد شیر علی کی انتخابی مہم کے لئے اجلاس بلایا تھا جبکہ الیکشن مہم کا وقت ختم ہونے کے باوجود کارنر میٹنگ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر