Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا سینئر صحافی ارشد شریف کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا سینئر صحافی ارشد شریف کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے وزیراعظم نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کے لئے کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

Advertisement

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو فون کیا اور سینئر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر پاکستانی عوام اور صحافتی برادری کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم نے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے درخواست کی کہ ارشد شریف کی میت کی واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جائے۔

واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کینیا کے صدر نے یقین دلایا کہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور تحقیقاتی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دلایا کہ میت کی پاکستان واپسی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سینئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان بذریعہ دوحہ رووانہ کردیا گیا ہے جو کہ آج رات اسلام آباد ایئرپورٹ پہچے گا تاہم مرحوم کی تدفین بروز جمعرات کو کی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر