
گرفتار
ایف آئی اے نے 13 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 13 مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور نے سبزہ زار لاھور سے ملزم شوکت حسین کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور کو 13 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے مختلف شکایت کنندگان سے عمرے اور بیرون ممالک امیگریشن کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے۔
ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News